بھارت نے یاتریوں کے لیے20 ڈالر سروس چارجز ادائیگی کی شرط مان لی

0 38

لاہور:  کرتار پور راہداری منصوبے کو کھولنے کے حوالے سے بھارت نے پاکستانی مسودے پر اتفاق کرلیا ‘بھارت نے یاتریوں کے لیے20 ڈالر سروس چارجز ادائیگی کی شرط مان لی۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی طرف سے چند روز قبل مسودہ بھارت کے حوالے کیا تھا جس میں کرتار پور راہداری کے راستے سکھ یاتریوں سے 20 ڈالر انٹری فیس وصولی کا اصولی فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم بھارت اس کو جواز بناکر فائنل مسودے پر دستخط نہیں کئے اور بھارت کی وزارت امورخارجہ نے پاکستان سے درخواست کی کہ وہ فیس کے فیصلے پرنظرثانی کرے کیوں کہ فیس لاگو ہونے سے یاتریوں کی تعداد متاثرہوسکتی ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کا کرتارپور راہداری پر اصولی موقف برقرار ہے اور اب بھارت پاکستان کے مسودے پر رضامند ہوگیا ہے، بھارت نے یاتریوں کے لیے20 ڈالر سروس چارجز ادائیگی کی شرط مان لی ہے اور معاہدے کے مسودے میں معمولی اختلافات دور ہو گئے پاکستان اور بھارت کی جانب سے 23 اکتوبر کو کرتارپورراہداری معاہدے پردستخط ہوں گے تاہم ابھی یہ طے کرنا باقی ہے کہ معاہدوں پر دستخط کی تقریب کرتار پور زیروپوائنٹ یا واہگہ پر ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.