اہم خبریںپاکستان

اے ایس ایف کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر کاروائی ، لاکھوں روپے کی غیرملکی کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

اسلام آباد:  اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے 95 لاکھ روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ تفصیلات کے مطابق نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے 95 لاکھ روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔چینی باشندے زینگ ہوئی پنگ سے 60ہزارامریکی ڈالراور 34 سوچائنیزکرنسی برآمد ہوئی، مسافر پرواز ای کے 615 سے چین براستہ دبئی جارہا تھا، مسافر کے پاس 11ہزار 860پاکستانی روپے بھی موجود تھے، اے ایس ایف حکام نے مسافر کو کرنسی سمیت محکمہ کسٹمز کے حوالے کردیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button