اہم خبریںپاکستان

جمشید دستی شادی کیلئے آمادہ، مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں تاریخ کا اعلان کریں گے

مظفر گڑھ: عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی کا کہنا ہے کہ وہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں ہی اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔جمشید دستی نے اپنی شادی کے اعلان کو مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ سے مشروط کر دیا، شادی سے متعلق جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ وہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں ہی اپنی شادی کا اعلان کریں گے۔جمشیددستی کا کہنا تھا کہ وہ جب بھی خوشی کی تیاری کرتے ہیں، کوئی مسئلہ کھڑا ہوجاتا ہے، اب تو لوگ کہتے ہیں آپ بھی شیخ رشید بنتے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ 2020 میں سادگی سے شادی کرلیں گے،جمشید دستی کا بیان میں دعا کی کہ اللہ حکمرانوں کو بھی وعدوں کی تکمیل کی ہدایت دے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button