
اسلام آباد : وفاقی وزیر پارلیمانی امور سینیٹر اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کوموجودہ گھمبیر مسائل سے نکالنے کیلئے سخت فیصلے کئے ہیں، انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی معیشت آئندہ چند ماہ میں مثبت رجحانات ظاہر کرے گی۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے بغیر کسی بھی شعبے میں ترقی نہیں کی جاسکتی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ حزب اختلاف کاایجنڈا این آراواوربدعنوانی کے مقدمات میں ریلیف حاصل کرناہے تاہم انہوں نے کہاکہ حکومت ملک میں بدعنوان عناصرکونہیں چھوڑے گی اورسب کے خلاف بلاتفریق احتساب کاعمل جاری رکھے گی۔



