نقیب اللہ محسود قتل کیس ، ملزم رائو انوار کی نظر ثانی درخواست کی سماعت (آج ) ہو گی
اسلام آباد : نقیب اللہ محسود قتل کیس میں ملزم رائو انوار کی نظر ثانی درخواست کی سماعت (آج) پیر کو ہو گی، ملزم رائو انوار نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی نظرثانی درخواست دائر کی ہے، کیس کی سماعت جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3رکنی بینچ کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق ایگزیٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کیلئے رائو انوار کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر، جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سات اکتوبر کو رائو انوار کی درخواست پر سماعت کرے گا جبکہ سپریم کورٹ کی جانب سے نقیب اللہ محسود کے اہلخانہ کے وکیل فیصل صدیقی کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پہلے ہی خارج کر چکی ہے۔ سابق ایس پی کراچی رائو انوار نے فیصلے پر نظرثانی کیلئے عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔