تحریک انصاف کی حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پانچ سال کی آئینی مدت پوری کریں گی ،پرویز خٹک

0 33

پشاور: وفاقی وزیر برائے دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پانچ سال کی آئینی مدت پوری کریں گی ،الیکشن میں دھاندلی کا واویلا کرنیوالے سیاسی اور دینی جماعتیں اب تک الیکشن ٹریبونل میں کوئی ثبوت پیش نہ کرسکی، وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس میں تمام دینی اور سیاسی جماعتوں کو الیکشن کیخلاف حضر داری اور دھاندلی کا ثبوت پیش کرنے کا سنہر ی موقع دیا تھا، جمہوریت کے دعویداروں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آچکا ہے۔انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کو اسلام کی نہیں اسلام آباد سے لگائو ہے وہ اپنی باری کا انتظار کریں،ANP، پی پی پی اور مسلم لیگ ن کی سیاست کا دور گزر چکا ہے پوری قوم کی نظریں عمران خان اور پی ٹی آئی پر ہے اور یہی وجہ ہے کے ملک کھونے کھونے سے باشعور عوام پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں،اپوزیشن کے پاس اب کوئی کارڈ باقی نہیں بچا ،بھارت مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر مظالم بند کریں ورنہ تمام ذمہ داری بھارتی حکمرانوں پر ہوگی، مسلمانوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے ۔وہ نوشہرہ کلاں میں عوامی نیشنل پارٹی تپہ کابل ریور کے صدر اختیار شاہ ، مجاہد شاہ، حاجی ظاہر خان ،طلا محمد خان ، شاہ نواز خان، سید علی شاہ، اصف خان ، حضر خان ، دل نواز خان ، عادل خان ، مظفرشاہ ، مزمل شاہ اپنے پورے خاندانوں اور ساتھیوں سمیت اے این پی سے مستعفی ہوکر پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر جلسے سے خطاب کررتھے ۔اس موقع پر صوبائی وزیر آپباشی لیاقت خان خٹک، ایم پی اے میاں جمشید الدین کاکا خیل ، ملک افتا ب خان ،سابق تحصیل ناظم احد خٹک، حاجی سجاد حسین پراچہ نے بھی خطاب کیا۔ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک ، لیاقت خٹک ، اور میاں جمشید الدین کاکاخیل نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے کارکنوں کو پارٹی کی ٹوپیاں پہنائی پرویز خٹک نے ان کو خیر مقدم کیا اور کہا کہ وہ اپنے فیصلے پر کھبی بھی نادر نہیں ہوں گے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ اے این پی نے ہمیشہ پختونوں کے نام سیاست کرکے ذاتی مفادات پر پختونوں کا بھیڑا غرک کیا، پی پی پی نے روٹی کپڑا مکان کا نعرہ لگاکر کرپشن کے سارے ریکارڈ توڑکر غریب عوام سے روٹی کپڑا اور مکان چھینا ، مسلم لیگ نے قائداعظم اور پاکستان کے نام پر سیاست کرکے اپنی تجوریاں بھری اور سب نے بیرونی ملک جائیدادیں بنائی، مولانا فضل الرحمان اسلام کے نام پر سیاست کرکے اسلام اباد پر ہمیشہ نظر رکھی مولانا یہ بتائیں کے انہوں نے اپنے دورحکومت میں اسلام کی کیا خدمت کی۔پرویز خٹک نے کہا کہ عجیب بات یہ ہے کے اس ملک کے غریب عوام غربت کی چکی میں پھیس رہے ہیں غریب غریب تر اور امیر امیر تر کی پالیسی کب تک چلے گی وزیر اعظم عمران خان نے 22 سال تک کرپشن کے خلاف جہاد کیا اور عوام نے اس کا بھرپور ساتھ دیا اور آج پی ٹی آئی اس ملک کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے ،پرویز خٹک نے کہا کہ میں نے بحیثیت وزیر اعلی اس صوبے میں جو اصلاحات نافذ کی میں نے علماء کے ساتھ ملکر اسلا م کے ساتھ متصادم قوانین کو ختم کیا، سود کیخلاف قانون سازی کی ،سرکاری سکولوں میں پانچویں جماعت تک ناظرہ قران چھٹی جماعت سے دسویوں جماعت تک قرآن با ترجمہ کو لازمی قرار دیا، جہیز کی لعنت کے خلاف قانون سازی کی تعلیمی نصاب کو اسلام کی روشنی میں صحیح خطوط پر ڈالا ،پولیس کو پولیس فورس بنایا، پچاس ہزار اساتذہ اور چار ہزار ڈاکٹر بھرتی کئے ،تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں میں ڈاکٹر اور اساتذوں کی حاضری یقینی بنائی۔ انہوں نے کہا کہ اب یہی اصلاحات وفاق کی سطح پر شروع کررہے ہیں اور اس کے لیے بھی قانون سازی کریں گے ، کرپشن اور پاکستان مزید ایک ساتھ چل نہیں سکتے ،یہ اصلاحاتی پروگرام پورے ملک میں نافذ ہورہا ہے دینی مدارس میں بھی اصلاحات لارہے ہیں ،وزیر اعظم عمران خان قوم سے کیا گیا ایک ایک وعدہ پورا کریں گے معیشت کی بحالی تیزی سے جاری ہے ،بہت جلد معاشی بحران کا خاتمہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ملک انتہائی نازک صورت حال سے گرزرہاہے سب کو اپنی ذمہ داری نبھانی ہوگی،اپوزیشن کو بھی ہوش کے ناخن لینے ہوںگے ،بھارت پر کشمیر کے حوالے سے پوری دنیا کا دبائوں بڑھ رہا ہے، جنگ مسائل کا حل نہیں کشمیریوں کو بہت جلد ان کا حق ملے گا ،بھارتی حکمرانوں نے ایسا پنڈورا بکس کھول دیا ہے جس میں وہ خود پھنسنے والے ہیں ،پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ہماری امن کی خواہش کو غلط نہ سمجھا جائے،بھارت کی اکثریت بھارتی وزیر اعظم مودی کیخلاف ہوچکے ہے ،مودی نہ صرف مسلمانوں بلکہ تمام اقلیت کے ساتھ ناروا سلوک بھر ت رہے ہیں۔اس سے قبل پرویز خٹک نے شاہ سعود عرف نومی نوشہرہ کلاں اور مثل خان اف امانگڑھ کی رہائش گاہ پر بھی خطاب کیا اس موقع پر کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی پرویز خٹک نے نوشہرہ کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نوشہرہ کے عوام نے ان پر اور ان کے خاندان پر بھرپور اعتماد کیا۔ انہوں نے کارکنوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کارکن اور یوتھ پارٹی کا عظیم سرمایہ ہے اور پارٹی کو جو کامیابیاں مل رہی ہے اس میں یوتھ کا کلیدی کردار ہے پرویز خٹک نے بجلی گیس سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا اور کہا کہ ان دورحکومت کی منظورشدہ منصوبے پرکام برق رفتاری سے شروع ہوچکاہے او ر اس کے لیے اربوں روپے منظور ہوچکے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.