
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کے حملے میں شہید پولیس اہلکار محمد شاہد کو کراچی میں سپرد خاک کردیاگیا۔ کراچی پولیس کے شہید سب انسپکٹر محمد شاہد کی نماز جنازہ گارڈن ہیڈ کوارٹر میں ادا کرنے کے بعد ان کی تدفین میوہ شاہ قبرستان میں کی گئی۔ نماز جنازہ میں ورثا کے علاوہ صوبائی وزیر سعید غنی، آئی جی سندھ مشتاق مہر، ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمربخاری اور رینجرز پولیس کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ حملہ ناکام بنانے میں پولیس اور رینجرز کے علاوہ 2 نجی سیکیورٹی کمپنیز کے گارڈز نے بھی نمایاں کردار ادا کیا۔



