اہم خبریںپاکستان

ٹڈیاں پکڑو اور پیسے لو، محکمہ زراعت سندھ کا تھر کی عوام کیلئے پیکج کا اعلان

مٹھی:  محکمہ زراعت سندھ نے تھر پار کی عوام کے لیے ٹڈی پیکج کا اعلان کردیا۔ ٹڈیوں کے خاتمے کے لیے مٹھی میں اہم اجلاس ہوا جس میں محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر جنرل ادریس رند نے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹڈیوں کے خاتمے کے لیے تھرپارکر میں 10 اور عمرکوٹ میں 2 مقامات پر خریداری مرکز کھولے جائیں گے جہاں 15 روپے کلو کے حساب سے زندہ یا مردہ ٹڈیاں خریدی جائیں گی۔ ڈائریکٹر جنرل ادریس رند کا کہنا تھا کہ ٹڈیوں کی خریداری یکم جولائی سے شروع ہوگی اور اس منصوبے میں 10 سماجی تنظیموں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button