ورلڈ کپ کے مشترکہ چمپیئن قرار دینے میں کوئی ہرج نہیں تھا، ٹیلر

0 32

آکلینڈ: نیوزی لینڈ کے تجربہ کار بلے باز روس ٹیلر نے ورلڈ کپ 2019 کے فاتح کے حوالے سے کہا ہے کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ دونوں ٹیموں کو مشترکہ چمپیئن قرار دیا جاتا تو کوئی ہرج نہیں تھا۔کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق روس ٹیلر کا کہنا تھا کہ ‘میں ایک روزہ کرکٹ میں سپر اوور کے حوالے سے تذبذب کا شکار ہوں، ایک روزہ کرکٹ کے کھیل کا دورانیہ طویل ہے اور میں سمجھتا ہوں میچ برابر ہونے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ٹی ٹوئنٹی میں فٹ بال اور اسی نوعیت کے دیگر کھیلوں کی طرح نتیجہ سامنے آنا چاہیے لیکن میں نہیں سمجھتا کہ ایک روزہ کرکٹ میں سپر اوور کی ضرورت ہے۔ایک روزہ کرکٹ میں سپر اورر کی مخالفت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘میرے خیال میں مشترکہ فاتح ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے دوران میں امپائر کے پاس یہ کہنے گیا تھا کہ اچھا کھیل ہے، میں یہ بھی جانتا تھا کہ ایک سپر اوور بھی ہے۔ٹیلر نے کہا کہ ‘برابری متوازن ہے، اس دلیل کو دوسرے پیرائے میں بیان کیا جاسکتا ہے لیکن ایک روزہ میچ میں جب آپ کے پاس 100 اوورز ہوں اور آخر میں کوئی برابر کرلیتا ہے تو میرا نہیں خیال کہ برابر ہونا کوئی بْری بات ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.