سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کی دولت 377 ملین ڈالر رہ گئی
اسلام آباد: سوئس بینکوں میں پاکستانی شہریوں کی رکھی گئی دولت 2019ء میں مزید53فیصد گرکر377ملین ڈالر تک رہ گئی۔ سوئٹزر لینڈ دولت چھپانے کیلئے پاکستانیوں کاپسندیدہ ٹھکانہ نہیں رہا۔ سوئس نیشنل بینک کی سالانہ رپورٹ کے مطابق یہاں کے بینکوں میں پاکستانی شہریوں کی رکھی گئی دولت 2019ء میں مزید53فیصد گرکر377ملین ڈالر تک رہ گئی۔