کورونا کیسز میں اضافہ، اسلام آباد کے مزید 2 علاقے سیل کرنے کا حکم
اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں کورونا کے کیسز سامنے آنے پر مزید 2 علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے حکم نامے کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کے باعث اسلام آباد کے غوری ٹاؤن فیز فور اور فائیو کو سیل کر دیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ نے علاقہ مکینوں کو لاک ڈاون سے متعلق تیاری مکمل کر نے کی ہدایت کی ہے۔ ان علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کیا گیا تاہم اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران میڈکل اور کریانہ اسٹورز کھلے رہیں گے۔