کوسوو کے صدر پر 10جنگی جرائم کی فرد جرم عائد

0 27

پرسٹینا: کوسوو کے صدر ہاشم تھاسی پر 1990کی دہائی میں ملک میں جاری تنازع میں منفی کردار ادا کرنے پر 10جنگی جرائم کے ارتکاب کی فرد جرم عائد کردی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کوسوو اسپیشلسٹ کورٹ میں پراسیکیوٹر نے 24 اپریل کو فرد جرم عائد کی، البتہ انہوں نے اسے 2 ماہ بعد منظر عام پر لانے کا اعلان کیا ہے۔خصوصی عدالت نے اپنے بیان میں کہا کہ ہاشم تھاسی، کیدری ویسلی اور دیگر پر فرد جرم میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ تقریبا 100 افراد کے قتل کے ذمے دار ہیں۔ملزمان کو عوام کی جبری گمشدگی، قتل اور پرتشدد واقعات کے الزامات کا بھی سامنا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ فرد جرم میں جن جرائم کا الزام عائد کیا گیا ہے اس کے تحت ملزمان البانیہ، سربیا، روما اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے البانیہ کے افراد اور اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف جرائم میں ملوث ہیں۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ انہوں نے ملزمان پر عائد الزامات کو عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ تھاسی اور ویسلی نے خصوصی عدالت کے کام میں رکاوٹ بننے اور اس پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی۔یورپی یونین کے حمایت یافتہ اس پینل کو 2015 میں قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد 1998-1999 کی جنگ کے دوران آزادی کے خواہش مند کوسوو میں البانیہ سے تعلق رکھنے والے گوریلا کی جانب سے سربیا کے شہریوں کے خلاف کیے گئے جرائم کا پتہ چلانا تھا۔کوسوو لبریشن آرمی کے گوریلا سربیا کی فوج کے خلاف ملک کے جنوبی صوبے کی آزادی کے لیے جنگ کر رہے تھے اور مذکورہ علاقے میں نیٹو کی 11 ہفتوں تک جاری رہنے والی بمباری کے بعد سربیا کی فوج اس علاقے سے دستبردار ہو گئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.