اکتوبر میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے،وزیر صحت سندھ
کراچی : وزیر صحت سندھ نے خدشہ ظاہر نے کہا ہے کہ اکتوبر میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے جب کہ آئی سی یو اور ہائی ڈپینڈینسی یونٹ کی تعداد میں اضافہ کررہے ہیں۔ وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ علاج معالجے کے لیے صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے کام کررہے ہیں، نجی اسپتال کورونا وائرس ٹیسٹنگ فیس 8 ہزار روپے تک لے رہے ہیں جب کہ حکومت یہ ٹیسٹ مفت میں کررہی ہے۔ وزیر صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہیکہ اکتوبر میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے۔