افغانستان، طالبان حملے میں سیکیورٹی فروسز کے 10اہلکار ہلاک،5زخمی
کابل: افغانستان کے صوبہ باغدیس میں طالبان نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کر کے 10اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ اس حملے میں 5اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں،ہلاک اہلکاروں میں 7 کمانڈو اور 3 اسپیشل پولیس کے اہلکار شامل ہیں،حملہ اس وقت ہوا جب سیکیورٹی فورسز صوبے میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے بیس سے باہر نکلے تھے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صوبہ بدغیس میں افغان سیکیورٹی فورسز پر طالبان کے حملے میں 10 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ ہلاک اہلکاروں میں 7 کمانڈو اور 3 اسپیشل پولیس کے اہلکار شامل ہیں۔افغان حکام کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب سیکیورٹی فورسز صوبے میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے بیس سے باہر نکلے تھے۔ اسی دوران طالبان نے حملہ کیا جب کہ فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں 2 گھنٹے سے زائد جاری رہیں۔