بھارت ،بچہ چوری کا الزام ، معذور خاتون کو باندھ کر تشدد

0 29

نئی دہلی:  بھارتی ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کے ایک علاقے میں ایک معذور خاتون کو بچہ چور سمجھ کر لوگوں نے بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ضلع دربھنگہ کے بہادر پور تھانہ ایریا میں بچہ چور سمجھ کر ایک معذور خاتون کی پٹائی کی گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ ذہنی طور پر معذور خاتون کو بچہ چور سمجھ کر مقامی لوگوں نے بری طرح زد و کوب کیا۔خاتون پر محلے والوں کی جانب سے تشدد کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کی جان بچائی۔پولیس نے بتایا کہ لوگوں نے خاتون کو کھمبے سے باندھ کر اس کی پٹائی کی، لوگوں کے ایک ہجوم نے خاتون پر تشدد کیا، مقامی پولیس نے آ کر اسے مشتعل ہجوم سے بچا لیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.