وزیراعظم نے مختلف ممالک میں سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دیدی

0 35

اسلام آباد : وزیراعظم نے مختلف ممالک میں پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم نے زاہد نصراللہ خان کی بطور سفیر کمبوڈیہ بھیجے جانے کی سمری مسترد کردی۔وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد مختلف ممالک میں پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتیاں کردیں گئیں۔ وزیراعظم عمران خان نے زاہد نصراللہ خان کی بطور سفیر کمبوڈیہ بھیجے جانے کی سمری مسترد کردی۔ زاہد نصراللہ خان اس وقت افغانستان میں پاکستان کے سفیر ہیں۔ زاہد نصراللہ کا کردار پاک افغان تعلقات میں دوریاں ختم کرنے میں اہم تصور کیاجاتا ہے۔ زاہد نصراللہ خان کو وزارت خارجہ نے کمبوڈیہ میں بطور سفیر تعیناتی کی درخواست کی تھی۔نئی دہلی میں تعینات سید حیدر شاہ کو نیپال میں پاکستان کا نیا سفیر نامزد کردیا گیا۔ سید حیدر شاہ اس وقت نئی دہلی میں پاکستان کے ناظم الامور ہیں۔ نیپال میں تعینات پاکستانی سفیر مظہر جاوید کو ساؤتھ افریقہ میں پاکستان کا نیا ہائی کمشنر تعینات کردیا گیا۔ محمد حسن انڈونیشیا میں نئے سفیر نامزد کئے گئے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.