دنیا بھر میں نوول کروناوائرس کے کیسز کی تعداد 86 لاکھ 63 ہزار 135 ہو گئی
بیجنگ: جان ہوپکنز یونیورسٹی کے مرکز برائے سسٹمز سائنس اینڈ انجینئرنگ کی جانب سے 20 جون کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک شدید متاثرہ ممالک میں نوول کرونا وائرس کے عالمی تصدیق شدہ کیسز کے تازہ ترین اعدادوشمار مندرجہ ذیل ہیں۔دنیا بھر میں نوول کروناوائرس کے کیسز کی تعداد 86 لاکھ 63 ہزار 135 ہو گئی ہے۔ امریکہ 22 لاکھ 20 ہزار 961 تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر ہے۔برازیل میں نوول کرونا وائرس کے 10 لاکھ 32 ہزار 913 تصدیق شدہ کیسز سامنے آچکے ہیں اور عالمی سطح پر دوسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔ روس 5 لاکھ 68 ہزار 292 تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ تیسرے جبکہ بھارت 3 لاکھ 95 ہزار 48 کیسز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ 3 لاکھ 3 ہزار 285 تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ برطانیہ کا پانچواں نمبر ہے۔2 لاکھ 45 ہزار 575 تصدیق شدہ مریضوں کے ساتھ سپین چھٹا جبکہ 2 لاکھ 44 ہزار 388 تصدیق شدہ مریضوں کے ساتھ پیرو ساتواں شدید متاثرہ ملک ہے۔اٹلی میں نوول کرونا وائرس کے 2 لاکھ 38 ہزار 11 کیسز سامنے آچکے ہیں اور عالمی سطح پر اس کا نمبر آٹھواں ہے۔چلی 2 لاکھ 31 ہزار 393 تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ نویں نمبر پر ہے۔