صوبائی وزیر سماجی بہبود میر اسداللہ بلوچ کی زیرصدارت بلوچستان عوامی انڈ ومنٹ کے بورڈ کا بارواں اجلاس منعقدا ہوا

0 28

صوبائی وزیر سماجی بہبود میر اسداللہ بلوچ کی زیرصدارت بلوچستان عوامی انڈ ومنٹ کے بورڈ کا بارواں اجلاس منعقدا ہوا اجلاس میں سیکرٹری سماجی بہبود عبدالروف بلوچ،ڈائریکٹر جنرل سماجی بہبود احسن اللہ مرترزئی بلوچستان عوامی انڈ ومنٹ کے پروگرام ڈائریکٹر ممتاز احمد بلوچ پروگرام کو آر ڈ ینیٹر ناصر زہری،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ناصر علی بلوچ اور ڈپٹی ڈائریکٹر سماجی بہبود نیاز بلوچ کے علاوہ بولان میڈ یکل ہسپتال اور سنیار ہسپتال کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اجلاس میں مجموعی طور پر صوبے بھر کے مختلف امراض میں مبتلا 80نئے کیسز پیش کرکے جن کے علاج کی منظوری دی گئی ان افراد کا تعلق صوبے کے غریب اور نادر خاندانوں سے ہیں ان کی علاج ومعالجے کیلئے صوبے اور ملک کے بہترین ہسپتالوں میں انتظامات کئے جارہے ہیں اور ان کامکمل علاج ممکن ہے بورڈ کے اجلاس میں پیش کئے جانے والے کیسز میں سنیار ہسپتال کے 33بولان میڈیکل BMC)) کے 28اور اس کے پر ینل ہسپتالوں کے 19کیسز ہے۔واضح رہے کہ بلوچستان عوامی انڈ ومنٹ کے تحت سات موزی امراض سمیت خصوصی افراد کے علاج کیلئے اب تک کیسر تعداد میں عام لوگوں کاعلاج کا بند و بست کیا جاچکا ہے جواب نار مل زندگی کی طرف لوٹ گئے ہیں۔اجلاس کے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سماجی بہبود میر اسد اللہ بلوچ نے کہا کہ مریضوں کی مکمل علاج کیلئے ہمیں اُن ہسپتالوں کو ترجیح دینی چائیے جو ہسپتال زیادہ علاج حوالے سے سستے ہوا تاکہ خطیر رقم کو بچا کران دوسرے مریضوں کی علاج کرسکیں۔بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈ کے پاس مختص کی گئی رقم اور وسائل سے مریضوں کے زیادہ کیسز آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلو چستان عوامی انڈ ومنٹ کے ذریعے غریب اور نادار مریضوں کو پیچدہ بیماریوں کے جدید علا ج کیلئے بغیر کسی تفریق اور بلا رنگ ونسل مکمل مالی معاونت کا سلسلہ جاری ہے جن مریضو ں کے علاج کے دوران رقم ختم ہوتے ہیں ان کو مکمل علاج کرنے کیلئے مزید رقم فوری طور پر مہیا کرگی اجازات دی گئی۔سیکرٹری سماجی عبدالروف بلوچ کی قیادت میں بلوچستان عو امی انڈ ومنٹ فنڈز کے ممبران کی ایک نمائندہ کمیٹی بنائی گئی۔سیکرٹری سماجی بہبود و بورڈ کے ممبران کے شفاء انٹر نیشنل ہسپتال اسلام آباد قائد اعظیم ہسپتال اور پاکستان اٹیمک انرجی کمیشن کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی اور مذکورہ بالا ہسپتال کا تفصیلی دورہ بھی کیا جہاں ٹرانسپلانٹ کی سہولیات حاصل کرنے والے مریضو ں عبدالرسول اور سلطان احمد سے بھی ملاقات کی اور عیادت کی۔اجلاس کے آفیسر میں سیکرٹری سماجی بہبود عبدالروف بلوچ نے کہا کہ بلوچستان عوامی انڈ ومنٹ فنڈز کی بدولت ایک پر اُمید اور صحت مند زندگی کی جانب صوبے بھر کے پیچدہ امراض میں مبتلا مریض گامزن ہیں۔اور حکومت بلوچستان عوامی انڈ ومنٹ فنڈز کے تحت سے زیر علاج مریضوں کے مسائل حل کرنے اور مزید سہولیات یقینی بنانے کیلئے جائزہ لے گی اور مختلف ہسپتالوں کے ساتھ مکمل رابطے ہیں تاکہ ہمارے صوبے کے غریب مریضوں کا علا ج ممکن ہوسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.