پشاور ہائیکورٹ،مشرف کی سزا پر بیان دینے پر توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے منظور

0 32

پشاور:  پشاور ہائیکورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کے سزا پر خصوصی عدالت کے جج کے خلاف بیان بازی پر توہین عدالت کیس کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے وفاق سے جواب طلب کرلیا۔ پشاور ہائی کورٹ کے ڈویڑن بینچ نے سابق صدر پرویز مشرف کے سزا پر خصوصی عدالت کے جج کے خلاف بیان بازی پر توہین عدالت کیس کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے وفاق اور وفاقی وزراء سے 14 روز میں جواب طلب کرلیا درخواست گزار کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کیس میں وفاقی وزراء نے پریس کانفرنس میں سپیشل کورٹ اوراسکے جج چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ کے خلاف توہین اورنفرت انگیز الفاظ کا استعمال کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.