اسلام آباد ایئرپورٹ پرغیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام

0 43

اسلام آباد :  اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک کروڑ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کرنے کی کو شش ناکام بنادی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد ایئرپورٹ پرایک کروڑ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔اے ایس ایف کے مطابق کورین باشندہ یوہوان سنگ پرواز کیو آر 633 سے دوحا جارہا تھا جسے محکمہ کسٹمز کے اہلکاروں نے کلیئر کردیا تھا تاہم اے ایس ایف نے تلاشی لی تو مسافر کے سامان سے 60 ہزار امریکی ڈالرز برآمد ہوئے۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کورین شہری کو آف لوڈ کرکے کرنسی سمیت محکمہ کسٹمز کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.