نیب کا سلمان شہباز کو انٹرپول کے ذریعے برطانیہ سے واپس لانے کا فیصلہ

0 41

اسلام آباد:  نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو برطانیہ سے واپس لانے کا فیصلہ کر لیا۔سلمان شہباز کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کروا کر وطن واپس لایا جائے گا۔سلمان شہباز کو عدالت اشتہاری قرار دے چکی ہے۔ ترجمان نیب کے مطابق احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔سلمان شہباز کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کروایا جائے گا۔سلمان شہباز کی وطن واپسی کے لئے برطانیہ سے بھی ہر ممکن معاونت لی جائے گی۔سلمان شہباز کی پاکستان واپسی کے لئے برطانوی نیشنل کرائم۔ایجنسی کو بھی درخواست کی جائے گی۔واضح رہے کہ لاہور کی احتساب عدالت نے شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز کے ناقبل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.