اہم خبریںبین الاقوامی

کورونا نے طالبان سرغنہ ملا ہیبت اللہ آخوند زادہ کو ٹھکانے لگا دیا، امریکی میگزین کا دعویٰ

برسلز: یورپی پارلیمنٹ کے اراکین نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش کررہی ہے، کشمیریوں کو ناقابل برداشت دبائو کا سامنا ہے۔یہ بات انہوں نے صدر یورپین کمیشن اور یورپین خارجہ امور کے سربراہ کو خط کے ذریعے کہی، بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ میں دی گئی تفصیلات کے مطابق یورپین پارلیمنٹ کے11ارکان نے بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر اظہار تشویش کردیا۔ارکان پارلیمنٹ نے صدر یورپین کمیشن اور یورپین خارجہ امور کے سربراہ کو خط لکھ دیا، خط میں یورپی ارکان پارلیمنٹ نے بھارتی وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ مودی سرکار مقبوضہ کشمیر کی آزادانہ حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش کررہی ہے، بھارتی حکومت نے مقبوضہ وادی میں مواصلاتی نظام بند بھی بند کیا ہوا ہے۔اراکین یورپین پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ گزشتہ9ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں غیراعلامیہ کرفیو نافذ ہے، کشمیر آج کی دنیا کاسب سے طویل عرصے سے جاری تنازعہ ہے، اس طویل تنازعیسے کشمیریوں کو ناقابل برداشت دبا کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 7عشروں سے کشمیری اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں، بھارتی جارحیت سے ہزاروں کشمیری شہید اور بیگھر ہوچکے ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ فوجی طاقت سے حل کرنا چاہتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button