سمندری حدود میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے جدید ریسرچ جہاز ’اورُچ رئیس‘ کراچی پہنچ گیا

0

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سائنسی اور اسٹریٹجک تعاون کے نئے باب کا آغاز ہوگیا۔

ترکیہ سے سمندری حدود میں تیل و گیس کی تلاش کےلیے جدید ریسرچ جہاز ’اورُچ رئیس‘ کراچی پہنچ گیا ہے۔

اس حوالے سے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے استقبالیہ تقریب سے خطاب میں ترکیے کے تعاون کو نئی اسٹریٹجک شراکت داری قرار دیا اور واضح کیا کہ سیزمک سروے کسی بڑی تلاش کی ضمانت تو نہیں دے سکتا لیکن اس کے بغیر مستقبل میں کوئی دریافت ممکن نہیں، اسے وسیع تر قومی وژن کے تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے بحری جہاز کی آمد کو توانائی کے شعبے میں تعاون کی جانب عملی قدم قراردیا۔

مزید برآں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ترک وزیر توانا ئی کو سوئینر پیش کیا۔

ترکیے کا جدید سیسمک ریسرچ جہاز مکران کے ساحلی علاقے کا ٹوڈی اور سمندری حدودکا تھری ڈی سروے کرے گا جب کہ معدنیات کی تلاش اور توانائی میں تعاون سمیت 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.