ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدہ پر کل دستخط متوقع
ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دفاعی صنعتی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
انقرہ سے ترک میڈیا کے مطابق چار ملکی دفاعی صنعتی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کل دوحہ میں متوقع ہیں۔
ترک میڈیا کے مطابق ترک وزیر دفاع یاشار گولر دستخط کی تقریب میں شرکت کے لیے آج قطر روانہ ہوں گے۔
