محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق

0

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قطری ہم منصب و داخلی سلامتی فورس کے کمانڈر شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ آل ثانی سے ملاقات کی ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق ملاقات کے دوران داخلی سکیورٹی سے متعلقہ شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں وزرائے خارجہ کا سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال اور علاقائی امن و استحکام کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

دوران ملاقات وزارت داخلہ کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، اور اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ داخلی سکیورٹی سے متعلق باہمی تعاون اور شراکت داری کو مضبوط بنایا جائے گا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور قطر علاقائی امن و استحکام کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں، جبکہ قطری وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.