بلوچستان
مدرسہ ڈان کاٹھوڑ میں شبِ معراج کی مناسبت سے روحانی تقریب
بیلا، 17 جنوری
ڈان کاٹھوڑ بیلا میں مدرسہ ڈان کاٹھوڑ اصلاح المسلمین برانچ کے زیر اہتمام شبِ معراج کی بابرکت مناسبت سے ایک روح پرور تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں عمرہ زائرین کے اعزاز میں ظہرانہ بھی پیش کیا گیا۔
تقریب کا آغاز مولانا فیض محمد حبیبی رضوی کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ مولوی اسرار اللہ حبیبی طاہری نے شبِ معراج کی اہمیت پر روشنی ڈالی جبکہ خلیفہ سائیں دلمراد طاہری نقشبندی نے امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
تقریب کے اختتام پر عمرہ زائرین اور شرکا کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ دیا گیا، جسے حاضرین نے روحانی اور بابرکت اجتماع قرار دیا۔

