نادر علی جمالی کے مبینہ جعلی مقابلے میں قتل کی شدید مذمت
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
بولان، 17 جنوری
پاکستان پیپلز پارٹی کچھی کے رہنما رئیس فرحان جمالی نے سندھ کے ضلع دادو میں نادر علی جمالی کے مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے واقعے کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور پولیس گردی قرار دیا۔
رئیس فرحان جمالی نے کہا کہ نادر علی جمالی ایک معزز سماجی شخصیت تھے جن پر چوری کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ ان کے مطابق مقتول کی سماجی خدمات اور مقبولیت بعض عناصر کو ناگوار گزر رہی تھی۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئی جی سندھ فوری طور پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دے، ملوث اہلکاروں کو معطل کر کے ان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ انصاف کی فراہمی میں تاخیر کی صورت میں سندھ بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔

Comments are closed.