سبی میں خواتین کے لیے جدید کمپیوٹر لیب کا افتتاح، مفت آن لائن روزگار کی سہولت

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
سبی میں خواتین کے لیے جدید کمپیوٹر لیب کا افتتاح، مفت آن لائن روزگار کی سہولت
سبی، 17 جنوری
ڈویژنل پبلک اسکول سبی میں خواتین کو گھر بیٹھے مفت آن لائن روزگار فراہم کرنے کے لیے جدید کمپیوٹر لیب کا افتتاح کمشنر سبی ڈویژن اسداللہ فیض نے کیا۔ اس موقع پر پرنسپل حافظ اسدالحق اور سی ای او ویب بلوچستان سکینہ عبداللہ بھی موجود تھیں۔
کمپیوٹر لیب میں خواتین کو ای کامرس، آن لائن بزنس اور ڈیجیٹل مہارتوں کی مفت تربیت فراہم کی جائے گی۔ کمشنر اسداللہ فیض نے کہا کہ یہ اقدام خواتین کو خود کفیل بنانے کی جانب اہم قدم ہے۔
سی ای او ویب بلوچستان سکینہ عبداللہ نے طالبات کو آن لائن کاروبار کے مواقع سے آگاہ کیا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ حکام کے مطابق کمپیوٹر لیب 24 گھنٹے فعال رہے گی، جو سبی کی خواتین کے لیے ایک نئی معاشی راہ کھولے گی۔

Comments are closed.