پشاور: پہاڑی پورہ میں فائرنگ، موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

23

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
پشاور کے علاقے پہاڑی پورہ میں کبوتر چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک موٹر سائیکل سوار نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتول کبوتر چوک کے قریب سودا سلف خریدنے میں مصروف تھا کہ نامعلوم حملہ آوروں نے اس پر فائرنگ کردی، گولی سینے پر لگنے کے باعث نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے۔ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش تیز کردی ہے۔

Comments are closed.