وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا جامشورو و حیدرآباد دورہ، عمران خان کی قیادت میں اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری جاری
جامشورو و حیدرآباد، 10 جنوری 2026: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے جامشورو اور حیدرآباد میں پارٹی کارکنان اور عوام سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان بھر میں عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی اور آئینی حقوق کی جدوجہد پوری قوت کے ساتھ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تحریک کا مقصد آزاد میڈیا، آزاد عدلیہ اور قانون
کی حکمرانی کو یقینی بنانا ہے، اور عوامی طاقت کسی این او سی کی محتاج نہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سندھ میں سیاسی صورتحال اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے اسٹریٹ موومنٹ ہر شہر میں پہنچے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو تحریک میں شامل ہونا چاہیے اور جلسہ عام کے ذریعے عوامی پیغام دنیا تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے جناح باغ کے تالے اور رکاوٹوں کے باوجود جلسے کے انعقاد کا عزم ظاہر کیا۔
محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ عوامی حمایت اور کارکنان کے جذبے سے ظاہر ہوتا ہے کہ عمران خان زندہ سیاسی حقیقت ہیں اور عوام تبدیلی چاہتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے سندھ میں خیبر پختونخوا کے عوام کے جائز مسائل کے حل کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ سے براہِ راست بات چیت کرنے کا اعلان بھی کیا۔
Comments are closed.