کیچ اسپورٹس اینڈ فٹنس فیسٹیول، تربت میں میراتھن ریس

27

تربت، 10 جنوری 2026: کیچ اسپورٹس اینڈ فٹنس فیسٹیول کے تحت تربت میں شاندار میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا، جس میں نوجوانوں اور عوام کی بڑی تعداد نے بھرپور حصہ لیا۔ ریس کا آغاز ڈپٹی کمشنر کیچ کی رہائش گاہ سے ہوا اور کیچ اسٹیڈیم میں اختتام پذیر ہوئی۔
ریس میں ایاز بلوچ نے پہلی پوزیشن حاصل کی، محمد جان دوسری اور ادیب احمد تیسری پوزیشن پر رہے۔ کامیاب کھلاڑیوں میں نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر بشیر احمد بڑیچ نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کی جسمانی و ذہنی نشوونما اور مثبت سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے نہایت اہم ہیں۔
کمانڈنگ مکران اسکاؤٹس نے مالی معاونت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے کھیلوں کے پروگرام جاری رہیں گے تاکہ صحت مند اور متحرک معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔

Comments are closed.