اہم خبریںپاکستان

وزارت خارجہ کا سینئر افسر جنسی ہراسانی پر نوکری سے برطرف

اسلام آباد:   فارن سروس کے سینئر افسر کو مس کنڈکٹ اور جنسی ہراسانی پر نوکری سے فارغ کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق یوکرائن میں تعینات فارن آفس کے سینئرافسر وقاراحمد کو برطرف کردیاگیا ہے۔ بی ایس 18 گریڈ کا افسر وقار احمد یوکرائن کے دارالحکومت کیو میں پاکستانی سفارت خانے میں فرسٹ سیکرٹری کے طورپر تعینات تھا۔ اس نے یوکرائن میں مقامی ملازمہ کوجنسی طورپرہراساں کیا۔یوکرائن میں پاکستانی سفارتخانے میں تعیناتی کے دوران وقار احمد کے خلاف مس کنڈکٹ اور جنسی ہراسانی پر تحقیقات ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق الزامات ثابت ہونے پرسیکرٹری خارجہ نے افسر کو ملازمت سے برطرف کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button