کوہلو: خسرہ سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن مہم
کوہلو: ضلعی ناظم صحت کے دفتر میں ایک روزہ سیمینار منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر کبیر مزاری، محکمہ صحت کے افسران اور شہریوں نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شیر زمان مری نے بتایا کہ ضلع بھر میں 17 نومبر سے 29 نومبر تک بچوں کو خسرہ سے بچانے کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم چلائی جائے گی۔ اس مہم کا ہدف 40 ہزار بچوں کو حفاظتی ٹیکہ لگوانا ہے، جس میں 64 ٹیمیں اور 240 صحت ورکرز حصہ لیں گے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو بروقت ویکسین لگوائیں۔
Comments are closed.