گھوٹکی میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس آپریشن، 12 ڈاکو ہلاک، شہرو کوش بھی مارا گیا

15

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

گھوٹکی، 8 نومبر 2025

تحریر: تنویر احمد سومرو | میرپور ماتھیلو

گھوٹکی: دو قبائل کے درمیان خونی جھڑپ کے بعد گھوٹکی ضلع میں پولیس نے بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی، جس میں چھ افراد ہلاک ہوئے۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے میں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر کارروائی کرتے ہوئے 12 مسلح ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا۔

پولیس کے ترجمان کے مطابق آپریشن کی قیادت SSP گھوٹکی انور ختران، DSP اباؤرو عبدالقادر سومرو اور DSP گھوٹکی انور شیخ نے کی۔ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو آگ لگا دی گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں شہرو کوش بھی شامل ہے، جو پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں 12 پولیس اہلکاروں کے شہادت میں ملوث تھا۔ پنجاب حکومت نے اس کے سر پر پانچ لاکھ روپے انعام مقرر کیا تھا۔ شہرو کوش پر رحیم یار خان اور گھوٹکی کے مختلف علاقوں میں 30 سے زائد سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات تھے اور متعدد مقدمات درج تھے۔

SSP انور ختران نے کہا کہ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا اور ضلع میں قانون و انصاف کی مکمل بحالی یقینی بنائی جائے گی۔

Comments are closed.