لورالائی: خواتین کے لیے علیحدہ جم کی منظوری، صحت اور خوداعتمادی میں اضافہ

17

 لورالائی: ڈسٹرکٹ انتظامیہ نے خواتین کی صحت اور فلاح و بہبود کے لیے BSDI کے تحت علیحدہ جم کے قیام کی منظوری دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر میران بلوچ نے کہا کہ خواتین کے لیے محفوظ اور باعزت سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ یہ جم خواتین کو جسمانی طور پر فٹ رکھنے کے ساتھ ان کے اعتماد، خودمختاری اور معاشرتی کردار کو بھی مضبوط کرے گا۔ موجودہ وقت میں 65 سے زائد خواتین مردوں کے جم میں ورزش کرنے پر مجبور ہیں، جہاں انہیں سماجی اور عملی مشکلات کا سامنا ہے۔

Comments are closed.