بلوچستان کے اضلاع میں سوشل ویلفیئر کمیٹیوں کے چیئرمینوں کی تقرری — وزارتِ توانائی (پٹرولیم ڈویژن) کا نوٹیفکیشن جاری

23

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

اسلام آباد، 6 نومبر:
حکومتِ پاکستان کی وزارتِ توانائی (پٹرولیم ڈویژن) نے سوشل ویلفیئر فنڈ 2021 کے تحت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سوشل ویلفیئر کمیٹیوں کے چیئرمینوں کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سردار محمد یعقوب خان ناصر کو بارکھان، لورالائی، موسیٰ خیل اور دُکی اضلاع کی سوشل ویلفیئر کمیٹیوں کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ جام کمال خان کو آواران اور لسبیلہ، میر محمد خان جمالی کو جعفرآباد اور نصیرآباد، جبکہ خالد حسین مگسی کو جھل مگسی اور بولان/کچھی اضلاع کی کمیٹیوں کا چیئرمین نامزد کیا گیا ہے۔

اسی طرح مولانا عبدالغفور حیدری کو قلات اور سوراب، انجینئر محمد عثمان بادینی کو خاران، نوشکی اور واشک، نواب زادہ طور گل جوگیزئی کو قلعہ سیف اللہ اور شیرانی، پُلّالین بلوچ کو کیچ اور پنجگور، مولانا فضل الرحمان کو پشین، حاجی جمال شاہ کاکڑ کو کوئٹہ، وارث خان اچکزئی کو قلعہ عبداللہ، آغا شکیل درانی کو خضدار، سید سمیع اللہ کو ژوب، اور میاں خان بگٹی کو زیارت ضلع کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

یہ نوٹیفکیشن وزارتِ توانائی (پٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے 5 نومبر 2025 کو اسلام آباد میں جاری کیا گیا۔

Comments are closed.