9 نومبر کو بجلی بند رہنے کا شیڈول جاری
کوئٹہ، 6 نومبر 2025ء:
کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے اعلامیے کے مطابق مختلف گرڈ اسٹیشنز اور ٹرانسمیشن لائنوں پر مرمتی کام کے باعث 9 نومبر (اتوار) کو بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
اعلامیے کے مطابق 132Kv نسٹ گرڈ اسٹیشن سے منسلک شیخ زاید سلطان اسپتال اور نسٹ یونیورسٹی فیڈرز پر صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بجلی بند رہے گی۔
اسی روز کوئٹہ سٹی گرڈ اسٹیشن کے اسٹیڈیم فیڈر، جبکہ سریاب گرڈ کے نیو جان محمد، اولڈ جان محمد اور اولڈ لیاقت بازار فیڈرز پر صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔
کیسکو نے صارفین سے بجلی کی بندش کے باعث پیش آنے والی زحمت پر معذرت کرتے ہوئے تعاون کی اپیل کی ہے۔
Comments are closed.