ژوب قمردین کے پہاڑی علاقے سے بجلی کی چوری شدہ تاریں برآمد

17

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

نمبر: کیسکو پی آر115

کوئٹہ، 6 نومبر 2025ء:
کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے ترجمان کے مطابق ایس پی ژوب کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی کی نگرانی میں ژوب کے علاقے قمردین میں بروقت آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران پہاڑی علاقے سے بجلی کی چوری شدہ کنڈکٹرز (تاریں) برآمد کرلی گئیں جنہیں مختلف علاقوں میں بجلی کی لائنوں سے کاٹ کر جمع کیا گیا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ برآمد شدہ سامان سے متعلق ژوب پولیس مزید تفتیش کررہی ہے تاکہ ملوث عناصر کی نشاندہی، گرفتاری اور ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔
واضح رہے کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں ایک منظم گروہ بجلی کی ٹرانسمیشن لائنوں سے کنڈکٹرز اور دیگر سامان کاٹ کر چوری کررہا ہے۔ کیسکو حکام کے مطابق بجلی چوری میں ملوث متعدد افراد کو مختلف مقامات سے گرفتار بھی کیا جاچکا ہے۔

Comments are closed.