کامسیٹس یونیورسٹی کے ریکٹر کا ایبٹ آباد کیمپس کا دورہ، علمی و تحقیقی ترقی پر زور
کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے ریکٹر، پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر ٹی آئی نے کامسیٹس ایبٹ آباد کیمپس کا دورہ کیا، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیمپس ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شاہد خٹک، فیکلٹی اراکین، افسران اور اسٹاف نے کیا۔
اس موقع پر ریکٹر نے فیکلٹی، انتظامی افسران اور اسٹاف سے تعلیمی، تحقیقی، اور فلاحی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یونیورسٹی کی ترقی کے لیے نئی تعلیمی جہتوں، تحقیق میں بہتری، اور بالخصوص تمام شعبہ جات میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کے انضمام کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے عملے پر زور دیا کہ جدید تحقیق اور علوم کو اپناتے ہوئے ادارے کو عالمی معیار کی درسگاہ بنائیں۔
ریکٹر نے فیکلٹی اور ملازمین کے مسائل کو بغور سنا اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر انہوں نے کامسیٹس کی ٹیم کی انتھک محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارے کی اصل طاقت اس کے لوگ ہیں۔
بعد ازاں، ریکٹر کامسیٹس نے ایبٹ آباد کیمپس کے نئے تعمیر شدہ دہمتوڑ کیمپس کا دورہ بھی کیا، جہاں انہوں نے تعلیمی ضروریات کے پیش نظر مزید اکیڈمک بلاکس کی تعمیر کا عندیہ دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کیمپس کی توسیع کو ایک مثبت قدم قرار دیا، جو مستقبل میں تعلیمی ترقی کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔
Comments are closed.