جمہوریہ سیشلز کے اعلیٰ سطحی وفد کا اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) ہیڈکوارٹرز کا دورہ

21

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
اسلام آباد، 6 نومبر 2025

جمہوریہ سیشلز کے اعلیٰ سطحی وفد کا اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) ہیڈکوارٹرز کا دورہ

جمہوریہ سیشلز کا تین رکنی اعلیٰ سطحی وفد راولپنڈی میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) ہیڈکوارٹرز کے دورے پر پہنچا۔

اے این ایف ہیڈکوارٹرز آمد پر بریگیڈیئر راشد محمود نے وفد کا پُرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر وفد کو منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف اے این ایف کی آپریشنل کامیابیوں اور اسٹریٹجک اقدامات پر جامع بریفنگ دی گئی۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے انسدادِ منشیات کے شعبے میں باہمی دلچسپی کے امور، تجربات کے تبادلے اور استعدادِ کار میں اضافے کے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وفد نے قومی، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر اے این ایف کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور نمایاں کارکردگی کو سراہا۔

Comments are closed.