نوجوانوں کی تعلیم و تربیت بلوچستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے: حاجی ولی محمد نورزئی

16

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

کوئٹہ | 2 نومبر 2025ء

 صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے سماجی بہبود حاجی ولی محمد نورزئی نے کہا ہے کہ ملک اور صوبے کی ترقی کا دار و مدار نوجوان نسل پر ہے۔ وقت کا تقاضا ہے کہ نوجوانوں کو تعلیم، ہنر اور اخلاقیات سے آراستہ کیا جائے تاکہ وہ کامیابی سے ہمکنار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ سماجی بہبود بلوچستان، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق نوجوانوں کے لیے جدید آئی ٹی کورسز کا پروگرام چلا رہا ہے، جس کے تحت 800 سے زائد مرد و خواتین کو سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے تعاون سے تربیت دی جا رہی ہے۔
یہ 10 ماہ پر مشتمل تربیتی پروگرام نوجوانوں کو آن لائن روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں مدد دے گا۔ نورزئی نے مزید بتایا کہ 50 خصوصی طلباء پر مشتمل ایک علیحدہ بیچ بھی تربیت حاصل کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو باعزت روزگار اور کاروباری مواقع فراہم کرنا حکومت وقت کی ترجیح ہے تاکہ بلوچستان کے نوجوان بااختیار اور خود کفیل بن سکیں۔

Comments are closed.