گوادر میں میری ٹائم ویک کی تقریب، طالبات کو بلیو اکانومی سے روشناس کرایا گیا
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
گوادر | 2 نومبر 2025ء
وزارتِ بحری امور کی ہدایت پر گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین نورالحق بلوچ کی زیرِ نگرانی گوادر پورٹ پر ملکی میری ٹائم ویک کے موقع پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گوادر کی طالبات اور اساتذہ نے شرکت کی۔
چیئرمین نورالحق بلوچ نے خطاب میں کہا کہ میری ٹائم انڈسٹری میں نوجوانوں خصوصاً خواتین کے لیے بے شمار مواقع موجود ہیں اور گوادر پورٹ پاکستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
تقریب کے دوران طلبہ و طالبات کو گوادر پورٹ، چائنا بزنس سینٹر، فری زون اور ڈیسالینیشن پلانٹ کا دورہ کرایا گیا، جہاں انہیں بندرگاہ کی تجارتی سرگرمیوں اور پاکستان کی ابھرتی ہوئی بلیو اکانومی سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔
Comments are closed.