پسنی میں نرخناموں کی خلاف ورزی پر کارروائی، دکانداروں کو وارننگ اور جرمانے

19

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

پسنی | 2 نومبر 2025ء

 اسسٹنٹ کمشنر مہیم خان گچکی کی ہدایت پر پرائس کنٹرول کمیٹی نے پسنی شہر کے مختلف بازاروں اور دکانوں کا معائنہ کیا۔

دورانِ جانچ، ٹیم نے اشیائے خوردونوش کے معیار، صفائی اور نرخناموں کی تعمیل کا جائزہ لیا۔ زائد المیعاد اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں کو وارننگ جبکہ بعض کو معمولی جرمانے عائد کیے گئے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ عوام کو معیاری اشیاء سرکاری نرخوں پر فراہم کرنے کے لیے مانیٹرنگ کا عمل آئندہ بھی جاری رہے گا تاکہ شہریوں کو ریلیف حاصل رہے۔

Comments are closed.