لورالائی میں منشیات کی کاشت کے خلاف پولیس کا آپریشن

16

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

لورالائی | 2 نومبر 2025ء

 ایس ایس پی لورالائی ملک محمد اصغر کی ہدایت پر پولیس نے علاقے اکلی بیرگون لغی میں منشیات کی کاشت کے خلاف آپریشن شروع کر دیا۔

ایس ڈی پی او کریم مندوخیل اور ایس ایچ او محمد اکرم حمزئی کی سربراہی میں کارروائی کے دوران غیر قانونی فصل تباہ کر دی گئی جبکہ سامانِ کاشت بھی ضبط کر لیا گیا۔
ایس ایس پی ملک محمد اصغر نے کہا کہ منشیات ایک سماجی ناسور ہے اور اس کے خاتمے تک پولیس کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

Comments are closed.