گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گرد حملے کی مذمت

14

پشاور (خصوصی رپورٹ ) — گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ گورنر نے کہا کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور جرات مندانہ کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنائے، جو ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے حملے میں سات پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ وطنِ عزیز کے تحفظ کے لیے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء قوم کا فخر ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور پوری قوم ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر و جمیل کی دعا کی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے حملے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ اول صف میں رہ کر قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، قوم اپنے شہداء کے عزم و حوصلے پر ناز کرتی ہے۔ گورنر نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ملک سے آخری دہشت گرد کا خاتمہ نہیں ہو جاتا

Comments are closed.