بلوچستان اسمبلی میں سینیٹرز کا وفد، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر سے ملاقات

24

کوئٹہ: سینیٹر سلیم مانڈوی والا (چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و ریونیو) اور سینیٹر انوشہ رحمان (چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے تجارت) کی قیادت میں سینیٹ آف پاکستان کا وفد بلوچستان اسمبلی پہنچا۔ وفد میں سینیٹر بلال احمد خان، سینیٹر منظور احمد کاکڑ، سینیٹر راحت جمالی، سینیٹر رانا محمود الحسن، سینیٹر سردار عمر گورگیج اور سینیٹر جان محمد بلیدی شامل تھے۔

اسپیکر کیپٹن (ر) عبد الخالق خان اچکزئی اور ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولا سے ملاقات میں پارلیمانی تعاون، قانون سازی، خواتین کی شراکت، بلوچستان بارڈر مسائل، تجارتی رکاوٹوں اور بیروزگاری پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفد نے دورے کو مثبت اور تعمیری قرار دیتے ہوئے قومی و صوبائی سطح پر بہتر روابط کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔

Comments are closed.