·        ترجمان سندھ حکومت گنہور خان اسران نے ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن کے بیان  کو مسترد کر دیا

21

·        ترجمان سندھ حکومت گنہور خان اسران نے ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن کے بیان  کو مسترد کر دیا

·        ترجمان سندھ حکومت  کی جانب سے ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن کا بیان سیاسی منافقت قرار

·        خواجہ اظہار الحسن کراچی کے مسائل پر مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں،   گنہور خان اسران

·        ایم کیو ایم خود اس شہر کے مسائل کی بانی اور سہولت کار رہی ہے،  ترجمان سندھ حکومت

·        جو جماعت کئی دہائیوں تک کراچی کے اقتدار پر براجمان رہی، آج اپنی ہی کارکردگی سے نظریں چرا کر سندھ حکومت پر الزام تراشی کر رہی ہے، گنہور خان اسران

·        خواجہ اظہار کو یاد رکھنا چاہیے کہ ان کی جماعت اس وقت وفاقی حکومت کی اتحادی ہے ، ترجمان سندھ حکومت

·        ایم کیو  نے وفاق میں  وزارتوں کے عیوض کراچی کے عوام کے حقوق  پر سمجھوتہ کیا، گنہور خان اسران

·        ایم کیو ایم  وفاقی حکومت کی اتحادی  اور اہم وفاقی وزارتوں  پر فائز ہے، وفاق سے سندھ کے حقوق کے خلاف ورزیوں پر بات  کیوں نہیں کرتے، ترجمان سندھ حکومت

·        بجلی، گیس، تیل اور  موٹر ویز کے تمام تر اختیارات وفاق کے پاس ہیں، مگر ان پر ایم کیو ایم کی خاموشی دراصل سیاسی دوغلا پن ہے، گنہور خان اسران

·        جب اختیارات اور وزارتیں چاہئیں تو ایم کیو ایم کو وفاق یاد آتا ہے، جب مسائل پر جواب دینا ہو تو سارا ملبہ سندھ حکومت پر ڈال دیا جاتا ہے ، ترجمان سندھ حکومت

·        یہ طرزِ سیاست کراچی کے عوام کو مزید بیوقوف نہیں بنا سکتا، گنہور خان اسران

·        سندھ حکومت نے کراچی کے لیے متعدد ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں جن میں واٹر سپلائی، سیوریج، سڑکوں کی تعمیر، اور ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری منصوبے شامل ہیں، ترجمان سندھ حکومت

·        کے فور منصوبہ، جو برسوں وفاق کی غفلت کا شکار رہا، اسے بھی سندھ حکومت نے دوبارہ فعال کیا ہے، گنہور خان اسران

·        کراچی نیبرہڈ امپرومنٹ پروگرام، ٹرانسپورٹ اسکیمیں، اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبے شفافیت سے جاری ہیں، ترجمان سندھ حکومت

·        کراچی کسی ایک جماعت کی جاگیر نہیں، بلکہ یہ سندھ کا دل ہے،  گنہور خان اسران

·        سندھ حکومت اس شہر کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اور مسلسل کوششیں کر رہی ہے، ترجمان سندھ حکومت

·        ایم کیو ایم کیمروں کے سامنے دکھاوے کے آنسو بہانے کے بجائے وفاق میں بیٹھ کر اپنے اتحادیوں سے سوال کرے اور حقیقی مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرے، گنہو

Comments are closed.