وفاقی محکمے اور ادارے بجلی گیس ،پنشن،ای او بی ائی،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام،ایف سی،ریلوے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ،ڈاکخانہ جات،شناختی کارڈ اور پاسپورٹ سے متعلق جو بھی شکایات ھوں اس پر کھل کر بات کریں

26

وفاقی محکمے اور ادارے بجلی گیس ،پنشن،ای او بی ائی،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام،ایف سی،ریلوے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ،ڈاکخانہ جات،شناختی کارڈ اور پاسپورٹ سے متعلق جو بھی شکایات ھوں اس پر کھل کر بات کریں۔عوام کے ان محکموں سے متعلق جو بھی شکایت ھو اور اسکی شکایت پر عملدارمد نہیں ھوا ھے۔ مذکورہ شکایت فارم پر کرکے درج شدہ ایڈریس پر ارسال کریں۔یا اسانی کیساتھ درج شدہ سرکاری وٹس ایپ پر سینڈ کریں۔اس پر متعلقہ ادارے کو فوری نوٹس جاری کیا جائیگا۔ان خیالات کا اظہار محمد اشفاق جدون ایڈوائزر انچارج وفاقی محتسب سیکریٹریٹ ریجنل آفس پشاور نے تخت بھائی ٹی ایم اے ھال میں کھلی کچہری سے خطاب میں کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی عدنان ممتاز خٹک ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی عالمزیب خان،ٹی ایم او رحمان شیر،پرسنل سکریٹری وفاقی محتسب عالمزیب،اے ڈی لوکل گورنمنٹ ولایت شاہ اور دیگربھی موجود تھے ۔اس موقع پر موجود عوامی منتخب نمایندوں چیئرمین عرفان مہمند،ڈاکٹر اصغر چیئر مین این سی تھری،چیئرمین عثمان شاہ،وائس چیئر مین شوکت حیات،اور دیگر نمایندوں نے سوئی گیس،واپڈا ،نادرہ،شناختی کارڈ ،پاکستان ریلوے،موبائل کمپنیوں کے سگنل مسائل،بینظیر انکم سپورٹ ، ڈاکخانہ اور دیگر محکموں کے خلاف مسائل کی نشاندھی کی۔جس کے لئے وفاقی محتسب کے اہلکاروں نے مجوزہ شکایت فارمز تقسیم کیے۔جس پر مذکورہ شکایات سرکاری وٹس ایپ پر ارسال کرینگے۔جن پر فوری نوٹسسز جاری کرینگے ۔وفاقی محتسب نے عوام پر زور دیا کہ بلا جھجک اپنی شکایات ھمارے دفتر ارسال کریں ۔عوام کی خدمت ھر محکمے کے بنیادی فرائض میں شامل ھیں۔کیونکہ وفاقی حکومت کی ھدایات کیمطابق عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائیگا۔

Comments are closed.