پارلیمانی سیکریٹری برائے سیاحت و ثقافت، نوابزادہ میر زرین خان مگسی نے اے سی آفس بیلہ میں قائم کمپیوٹرائزڈ لوکل ڈومیسائل آفس کا باقاعدہ افتتاح کیا

22

بیلہ30جولائی :۔. پارلیمانی سیکریٹری برائے سیاحت و ثقافت، نوابزادہ میر زرین خان مگسی نے اے سی آفس بیلہ میں قائم کمپیوٹرائزڈ لوکل ڈومیسائل آفس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ جس کا مقصد عوام کو ڈومیسائل کے حصول میں جدید، شفاف اور تیز ترین سہولیات فراہم کرنا ہے۔افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سراج احمد بلوچ ،اسسٹنٹ کمشنر بیلہ، مختلف محکموں کے افسران، قبائلی عمائدین، صحافی، اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر نوابزادہ میر زرین مگسی نے کہا کہ یہ قدم عوامی سہولت اور گڈ گورننس کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اس نظام سے ڈومیسائل کے اجرا میں شفافیت اور رفتار آئے گی۔ڈپٹی کمشنر حمیرہ بلوچ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل نظام سے نہ صرف عوام کو سہولت میسر آئے گی بلکہ ضلعی انتظامیہ کے کاموں میں بھی بہتری آئے گی۔

Comments are closed.