چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان سے کنٹری منیجر آر ڈی ایم سی ضرار جمالی اور نائب صدر آر ڈی ایم سی جیمز فرگوسن نے یہاں بدھ کے روز ملاقات کی
کوئٹہ 30 جولائی:۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان سے کنٹری منیجر آر ڈی ایم سی ضرار جمالی اور نائب صدر آر ڈی ایم سی جیمز فرگوسن نے یہاں بدھ کے روز ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، باہمی ترقی میں ممکنہ تعاون اور اسٹریٹجک اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے قریبی رابطہ برقرار رکھنے کا عزم کیا، ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ریکوڈک پروجیکٹ، بلوچستان کے لوگوں کی معیار زندگی بہتر کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، کیونکہ اس سے وسیع پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور مقامی و علاقائی ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری ہوگی۔ یہ منصوبہ بلوچستان کی معیشت کو مضبوط بنا دے گا، جہاں مقامی لوگوں کو بہتر تعلیم، صحت کی سہولیات اور صاف پانی کی فراہمی جیسے سماجی فوائد بھی ملیں گے۔
Comments are closed.